حیدرآباد۔3دسمبر(اعتماد نیوز)سی بی آئی کے نئے ڈائرکٹر کی حیثیت سے اسپیشء
ڈی جی انیل کمار سنہا نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ سابق سی بی آئی چیف
رنجت سنہا کا میعاد کل سے ختم ہو چکا تھا۔ چنانچہ اس سلسلہ
میں مرکزی
کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سی بی آئی کے نئے ڈائرکٹر کا انتخاب عمل میں
آیا۔انیل کمار سنہا کا تعلق 1979کے بہار کیڈر سے ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب
سے کل 43افراد کی جانچ کے بعد انیل کمار سنہا کا انتخاب عمل میں آیا۔